اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر حکم امتناع میں توسیع کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آئندہ سماعت پر جواب الجواب دلائل دیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع میں بیس نومبر تک توسیع کی جاتی ہے اور اپیل پر آئندہ سماعت بیس نومبر کو دن گیارہ بجے ہوگی۔
حکمنامہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جاری کیا۔