پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کو ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں ہونے جارہا ہے۔
فائنل سےقبل بھارت کی کھیل کے ساتھ کھلواڑکی ایک اورکوشش سامنے آئی ہے،ذرائع کی جانب سےکہا جا رہا ہےکہ پاکستان اوربھارت کےکپتانوں کا فائنل سےقبل ٹرافی کیساتھ فوٹوشوٹ کا امکان نہیں ہے،روایت کےمطابق دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہیں۔
ایشیاکپ انتظامیہ کےمطابق آج کپتانوں کےٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ کی کوئی تقریب شیڈول نہیں، کپتانوں کےفوٹو شوٹ کاحتمی فیصلہ کل میچ سےقبل کیا جائے گا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے پاکستانی وقت کے مطابق پریس کانفرنس کریں گے۔





















