لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور احتساب عدالت نے تحریری فیصلے میں کہامونس الہی نےخود کو روپوش کر رکھا ہے، مونس الہٰی پراسیکیوشن کے الزامات میں پیش نہیں ہورہے،اشتہاری کی کارروائی کا30دن کا دورانیہ پورا ہوچکا ہے۔
عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینےکا حکم دیتی ہے،گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں