بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے قومی ٹیم سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے واقعے پر ردِعمل دیے دیا۔
بھارت کےسابق کپتان محمد اظہرالدین نےاپنےبیان میں کہاہینڈشیک کرنےمیں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، مجھے نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے کس مسئلے کے باعث ہینڈ شیک سے گریز کیا۔
اظہرالدین نے مؤقف اپنایا کہ کھیل سے انکار کرنا تھا تو بھارتی ٹیم کو میچ کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا،اگر کھیلنے کی حامی بھری تھی تو پھر ہینڈ شیک سے انکار مناسب نہیں۔
دوسری جانب بھارتی صحافی نکھل نے کہا ہینڈ شیک نہ کرنے کی حکمتِ عملی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بھی ہوسکتی ہے۔






















