نوشہرہ کے علاقے خیشگی پایاں کے علاقے میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 32 سالہ سکندر اور 30 سالہ حیدر موقع پر دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کےمطابق فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔






















