قومی احتساب بیورو نے ایک سو نوے ملین پاونڈ اسکینڈل میں چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے جیل میں تفتیش کا دوسرا دور بھی مکمل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق دوسرے روز نیب تفتیشی ٹیم نے تین گھنٹے تک سابق وزیراعظم سےتفتیش کی، گزشتہ روز پوچھے گئے سوالات کا تسلسل برقرار رکھا گیا۔
یہ بھی پرھیں :۔190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل پہنچی،قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا آغاز کیا،جس کے لئےنیب ٹیم نےعدالت سے اجازت حاصل کر رکھی تھی،نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، کیس آفیسر آصف منیر،روح الامین شامل تھے۔
نیب تفتیشی ٹیم نےچیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تین گھنٹے تک تفتیش کی،جس میں ایک سو نوے ملین پاونڈ سکینڈل سے متعلق گزشتہ روز پوچھے گئے مختلف سوالات کے تسلسل کو آگے بڑھایا گیا، جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں تفتیش کے لیے نیب ٹیم کو الگ کمرہ فراہم کیا تھا، تفتیش کے بعد نیب ٹیم سہہ پہر تین بجے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پرھیں :۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس میں عمران خان کاجیل ٹرائل روکنے کا حکم
خیال رہے کہ گزشتہ شام نیب ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پونے تین گھنٹے تک تفتیش کی تھی نیب ٹیم میں میاں عمر ندیم، کیس آفیسر آصف منیر،پراسیکیوٹر روح الامین اور ہارون بلوچ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ 190ملین پاؤنڈ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کےجسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد
نیب ٹیم نےچیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں پونے تین گھنٹے تک تفتیش کی،جسمیں 190 ملین پاونڈ سکینڈل سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے تھے،جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں تفتیش کے لیے الگ کمرہ فراہم کیا تھا، تفتیش کے بعد نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی تھی۔ اور آج بھی یہی سلسلہ جاری رہا نیب ٹیم نے تین دن تفتیش کیلئے کورٹ آرڈر لے رکھے ہیں۔