بھارت میں قرض نہ لوٹانے پراخلاقیات کا جنازہ نکال دیاگیا،خاتون بینکرکی غلیظ زبان میں فوجی اہلکار سے گفتگو وائرل ہوگئی۔
خاتون بینکر نےغلیظ زبان میں فوجی اہلکار کو باتیں سنا دیں،کہا تم جاہل ہو،پڑھے لکھے ہوتے تو سرحد پر نہ بھیجے جاتے،دوسروں کا مال ہڑپ نہ کرو،اسی لیے تمہارے بچےمعذور پیدا ہوتے ہیں،تم قرض پر جی رہے ہو مجھے مت سکھاؤ،میری فیملی کا تعلق بھی فوج سے ہے۔
آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے پربعض افراد نےدعویٰ کیا ہےکہ خاتون کا تعلق انڈیا کےبینک سے ہےجبکہ بینک نے وضاحت دی ہے کہ خاتون اس کی ملازمہ نہیں تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ بینک ملازمہ نہیں تو اس تک بینک کا ڈیٹا پہنچا کیسے؟
فون کال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاتون بینکر کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعدانورادھا ورما نے معافی مانگ لی ۔





















