پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے سائفر کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست معروف قانون دان لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس خارج کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی تھی۔