چمن میں پاک افغان بارڈر کے پارکنگ ایریا میں دھماکہ ہواہے جس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیاہے ۔
پولیس کے مطابق دھماکا ٹیکسی اسٹینڈ کےقریب دکان میں ہوا، دھماکا خیز مواد دکان میں رکھا گیا تھا، دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس،سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت کردی ۔ کہا بلوچستان میں شرپسندی پھیلانےوالے عناصر صوبےکی خوشحالی کےدشمن ہیں ۔ شرپسندوں کومذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔





















