ایف آئی اے 5 ارب کے نادہندہ لیسکو کے سو ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کرنےمیں ناکام ہے۔
ایپیکس کمیٹی کے احکامات بھی ہوامیں اڑا دیئے۔ایف آئی اےکوبڑے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے نادہندگان کی فہرستیں فراہم کی گئی تھیں۔تاہم ایف ائی اے نادہندگان سے ریکوری کے لئے کوئی لائحہ عمل نہ بنا سکا۔۔
نادہنگان کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، قصور،ننکانہ اور اوکاڑہ سے ہے،صرف شیخوپورہ سرکل کا ایک صارف 27 کروڑ کا نادہندہ ہے،شیخو پورہ سرکل میں کل ایک ارب 8 کروڑ 93 لاکھ کے بقایاجات ہیں۔
ڈیفالٹرزمیں سب سے زیادہ رقوم صدیق آئرن،رحمان سٹیل فرنس کی انتظامیہ کے ذمہ واجب الادا ہیں۔نادہندگان میں ایک معروف سیاسی شخصیت بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے ڈیفالٹرز کو ستمبر میں نوٹسز جاری کئے تھے،معمولی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں سال بھر میں چھ گرفتار ہو سکے۔