ریلوے انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے باعث لاہورسے چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس کی روانگی کو منسوخ کر دیا ۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے منسوخ کی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو کراچی کیلئےروانہ ہونا تھا ۔ دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگرٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا ۔لاہورسےکراچی جانے والی قراقرم ، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس براستہ ساہیوال روانہ ہوئیں ۔





















