اولمپکس کے بعد ورلڈ ایتھلیکٹس میں گولڈ میڈل جیتنے کا مشن، پاکستان کے ارشد ندیم آج جیولین تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان ایکشن ہونگے۔
مقابلہ شام 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں۔ ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دوایتھلیٹس موجود ہیں۔
ارشد ندیم کہتے ہیں مکمل فٹ ہوں، بھرپور کوشش ہے پاکستان کے لیے ایک گولڈ میڈل جیتوں۔ ارشد نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔






















