بھارت کرکٹ کو مزید سیاسی بنانے پر تل گیا، بھارتی کپتان سوریا کمار نے جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹرافی ابھی جیتی نہیں، بھارتی میڈیا کو فکر پہلے پڑگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگربھارت ایشیاکپ جیتا تو سوریا کمار محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کرینگے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے محسن نقوی سے ٹرافی لینے کا امکان نہیں۔
خیال رہے کہ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں، چیمپئن ٹیم کو صدر ٹرافی پیش کرتا ہے۔






















