سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کا اسکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی کاٹائر پھٹنے سے تیز رفتار ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی،جس میں موجود ایلیٹ فورس کے 5 اہلکارزخمی ہوئے،تینوں زخمی اہلکاروں عمر،عبداللّٰہ اورمبشرکوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک حادثے میں محفوظ رہیں،انھیں سیکیورٹی کے ہمراہ گھر بھجوا دیا گیا،جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھیں






















