کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس چوکی پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد نے نجی گاڑی کوآگ لگادی، فورسزکی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد گل سے نام سے ہوئی۔
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے نصب کیے گئے 8 بم برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ یہ بم مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران نصب کیے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔





















