وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے M-5پر مختلف ریسٹ ایریاز کا دورہ کیا، جلال پور پیر والا کے ریسٹ ایریا میں واشرومز کی صورتحال پرناراضگی کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے M-5پر مختلف ریسٹ ایریاز کا دورہ کیا ریسٹ ایریا میں واشرومز کی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی M-5پر نئے واشرومز کی تعمیر کی ہدایت کی ، انکا کہنا تھا کہ این ایچ اے اچھی شہرت کی حامل فرمز کو کانٹریکٹ دے ، انہوں نے کھانے پینے کی اشیاء اور کچن کا بھی معائنہ اور کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں کے معیار اور قیمتوں پر زیادتی نہیں ہونی چاہیے این ایچ اے حکام کو صفائی کا معیارمزید بہتر بنانے کیلئے دو ہفتے کی مہلت ہے، دوبارہ دورہ کروں گا، ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہوگی ، موٹرویز پر سفر کرنے والوں کو بہترین سہولیات ملنی چاہئیں ۔ اشیائے خوردونوش کو معیاری اور کم قیمت ہونا چاہیے ۔ وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے حکام کو ریسٹ ایریز میں جلد بہتری لانے کی ہدا یت کی۔






















