کرپشن سے نمٹنے کیلئے البانیہ نے اے آئی سے لیس ڈیجیٹل منسٹرکی تقرری کردی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو ایک خاتون کےروپ میں دکھایا گیا ہےجو البانیہ کے روایتی لباس پہنی ہوئی ہے،ڈیجیٹل منسٹر کو ڈائیلا کا نام دیا گیا ہے۔
گزشتہ روزالبانیا کےوزیرِاعظم ایڈی راما نےکابینہ میں اس ڈیجیٹل وزیرکا اعلان کیا،جولوگوں کو آن لائن سرکاری خدمات کےاستعمال میں رہنمائی کرتی ہے،ڈائیلا پہلی کابینیہ رکن ہےجوجسمانی طور پرموجود نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ورچوئلی تخلیق کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل منسٹر کو تمام سرکاری ٹینڈرز کے فیصلوں کی ذمہ داری دی جائے گی۔






















