ایشیا کپ کا آغاز ہو چکاہے اور سب سے بڑا ٹاکرا اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس کی ٹکٹوں کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس تاحال فروخت نہیں ہوئے، اتوار کو شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم کردی گئی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ توقعات سے کم ہے، جس کے باعث ٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ۔






















