قطری وزارت خارجہ نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل نے حماس پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، قطر اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان کی رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا گیا، یہ مجرمانہ حملہ عالمی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، حملہ قطری عوام اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے، قطر اسرائیل کے اس غیرذمہ دارانہ رویے اور خطے کی سلامتی سے کھیلنے کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، قطر کی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والی کوئی کارروائی قابل قبول نہیں، اسرائیلی حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔






















