پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر ستائیس پیسے اضافے سے دوسواٹھاسی روپے چودہ پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی پچاس پیسےاضافے سے دوسونواسی روپے پچاس پیسے کی ہوگئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/2bBPt0SsMg#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Y5dWkDPzAt
— SBP (@StateBank_Pak) November 15, 2023
بروکرز کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی مانگ اور بیرونی قرضوں کی واپسی سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی کرنسی کی دونوں مارکیٹوں میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا ، اورانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر باون پیسے مہنگاہوکر دوسواٹھاسی روپے پچپن پیسےپربند ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرایک روپےبڑھ کر دوسواناسی روپےکاہوگیا تھا۔