جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لوگوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ایبٹ آباد میں کارروائی کرکے اپر دیر کے رہائشی ملزم مبشر یونس کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے واٹس ایپ پرجھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا۔ متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں بھی دیں۔






















