خیبرپختونخوا حکومت نے دریاؤں کے تحفظ آرڈیننس 2002 میں ترمیمی بل لانے کا فیصلہ کرلیا۔
مجوزہ بل میں دریاوں کے اطراف 200 فٹ علاقہ پروٹیکٹڈ لینڈ قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون نے بل تیار کرکے محکمہ آبپاشی کو ارسال کردیا۔ بل کا نام ’’دریاؤں کے تحفظ ترمیمی بل 2025‘‘ رکھا گیا۔
دستاویز کے مطابق دریاؤں کے قریب درخت لگانے سمیت ماحولیاتی اقدامات تجویز ہے، پل یا تعمیرات کیلئے متعلقہ اداروں سے این اوسی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مجوزہ بل کے مطابق 200 فٹ فاصلے پر ہوٹل یا گھر کیلئے ویسٹ واٹر پلانٹ لگانا لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی پرجرمانہ10 ہزارسے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ہوگا۔
تجاوزات کے خاتمے کیلئے 7 دن قبل نوٹس دینا لازمی ہوگا، نوٹس کے بعدعملدرآمد نہ کرنے پر7 سال قید کی سزا ہوگی، بل میں خلاف ورزی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون نے بل تیار کرکے محکمہ آبپاشی کو ارسال کردیا۔






















