بھارت کےزیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کےحملے میں قابض فوج کے کرنل ، میجراور ڈی ایس پی پولیس ہلاک ہوگئے، جبکہ دو اہلکار شدیدزخمی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اننت ناگ ضلع کی تحصیل کوکرناگ کے گڈول علاقے میں حریت پسندوں کے حملے میں کم سے کم بھارتی فورسز کے 5اہلکار زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق زخمی افسروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قابض فوج کے کرنل ، میجراور ڈی ایس پی پولیس ہلاک ہوگئے، جبکہ دو اہلکار زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب بھارتی فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام بشمول جنرل آفیسر کمانڈنگ 15کور راجیو گھائی، ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پولیس وجے کمار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔