راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈا پھنیک دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مکمل ہونے کےبعد بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں میڈیا سےبات کررہی تھیں تو اچانک ان پرکسی نے ان پر انڈا پھینک دیا، انڈا علیمہ خان کو لگا،جس پر شور شرابہ شروع ہوگیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نےانڈا پھینکنے کے الزام میں موقع پرموجود دو لڑکیوں پر تشدد کیا اور ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے،پولیس نے دونوں لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔
علیمہ خان نے انڈا پھینکے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں حملے کی کوئی فکر نہیں۔ پہلے ہی پتہ تھا کہ ایسا کچھ ہوگا،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔
دوسری جانب ترجمان راولپنڈی پولیس نے دعوی کیا ہےکہ علیمہ خان پر انڈا پھیکنے والی خواتین پی ٹی آئی کارکن ہیں،دونوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے،خواتین صوبائی ملازمین کے احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل آئی تھیں،خواتین علیمہ خان کی جانب سے سوال کا جواب نہ دینے پر مشتعل ہوئیں۔






















