پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کرلی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےنیا ریکارڈ بنا لیا،100انڈیکس میں کاروبار کےآغاز پر 900 سےزائدپوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد 100 انڈیکس1لاکھ 53 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔ جس کے بعد 100 انڈیکس1 لاکھ 53 ہزار587پوائنٹس پر ٹریڈکررہاہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 52 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















