خان پور میں تیزرفتار کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق خان پور میں ظاہر پیر کے قریب تیز رفتار کار اور ٹریلر کےدرمیان حادثہ پیش آیا،جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ تیز رفتار ڈمپر نے اسکول کے بچوں کو کچل دیا، 3 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں کو تعلق رحیم یارخان سےہے ،جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔






















