پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارجنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنےکافیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی، جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
جدیدٹیکنالوجی اورمیپنگ کی مددسے نئے اورشفاف قواعدوضوابط بنائےجائیں گے،جنگلات،جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانےکی ہدایت کردی۔
پنجاب حکومت کی جانب سےحکم نامے کےمطابق ایندھن سمیت جنگلات کی ہرقسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی،وزیراعلی نے یہ اقدام پنجاب کے جنگلات کےتحفظ اور زمین کو کٹاﺅ سےمحفوظ بنانے کے لئے کیا ہے،مستقبل میں نیلامی سے قبل اعلی معیار کی وڈیوز اور فوٹوز بھی دی جائیں گی۔
حکمانے کے مطابق نیلامی کے نام پرجنگلات کےدرخت بےرحمی سےکاٹ لئےجاتے تھےاورپیسہ چندجیبوں میں چلا جاتا تھا ۔





















