اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن تھا، تاہم ملاقاتوں کا سلسلہ محدود رہا۔
منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وکیل ظہیر عباس چوہدری کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی، دونوں وکلاء نے کانفرنس روم میں 30 منٹ تک ملاقات کی۔
بعدازاں بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النساء احمد اور بیٹی مبشرہ شیخ کو بھی ملاقات کا موقع دیا گیا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنیں گورکھپور ناکہ پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں روکا۔
تینوں بہنیں پیدل چل کر فیکٹری ناکہ تک پہنچ گئیں لیکن وہاں بھی پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، وکیل احمد اویس اور نیاز اللہ نیازی کو داهگل ناکہ پر روکا گیا جبکہ نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری اور ایم این اے شاہد خٹک فیکٹری ناکہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے لیکن انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
وکیل احمد اویس، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجھوتہ اور ایم این اے شاہد خٹک بھی ملاقات سے محروم رہے۔






















