انسداد دہشتگری راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جج کی چھٹیوں کے باعث 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ اور میڈیکل بورڈمقرر کرنے کی درخواستوں پر بھی کارروائی سماعت نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں دائرضمانت سمیت جیل میں طبی معائنہ اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لئے دائر مختلف درخواستوں کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہوسکی۔ جسکے بعد اب یہ سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔
دوران سماعت آج بانی پی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنے معاون وکلاء کے ہمراہ عدالت پہنچے تاہم انھیں بتایا گیا کہ فاضل عدالت کے جج امجد علی شاہ میڈیکل چھٹیوں پر ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں کہاکہ آج بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت تھی، ہم صبح 8 بجے سے عدالت میں موجود تھے تاہم عدالتی عملے نے آگاہ کیا کہ سماعت اب 9 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔






















