بلوچستان کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل (پیر) سے شروع ہوگی، 5 سال تک کی عمر کے 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کل (پیر) سے شروع ہوگی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر کے مطابق مہم 26 اضلاع میں 7 روز تک جاری رہے گی، اس دوران 5 سال کی عمر تک کے 20 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 10 ماہ کے دوران صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، برساتی نالوں میں بھی وائرس کی شرح کم ہوچکی ہے۔
مہم کے حوالے سے کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کے دفتر میں تقریب منعقد کی گئی، جہاں رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق صوبے 3 ہزار رفیوزل (ویکسین پلانے سے انکار) کے کیسز پر بھی جلد قابو پالیں گے۔






















