پشاور میں بارات کے دوران قتل ہونے والے دلہا کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ خود دلہن اور اس کا رشتہ دار نکلے ۔ گرفتار دلہن اور اس کے کزن کی آپس میں شادی نہ ہونے پر دونوں اس قتل پر تیار ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق پشاورتھانہ فقیر آباد کی حدود میں دو روز قبل بارات لاتے ہوئے قتل ہونے والے دولہے کا قاتل پکڑا گیا۔قاتل کوئی اور نہیں بلکہ دولہن کا رشتہ دارہی نکلا ہےملزم جلال کو دلہن کے والد نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا۔اور اپنی بیٹی کی شادی کہی اور کر دی۔ جس پر ملزم نے دلبرداشتہ ہو کربارات پر فائرنگ کر دی تھی۔
ایس ایس ایس پی پشاورکاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ملزم جلال قتل کی اس واردات کی منصوبہ بندی میں اکیلا نہیں تھا بلکہ دلہن کی رضامندی بھی اس میں شامل تھی جس نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ان سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور چارسدہ روڈ پر دولہے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار پولیس کے مطابق ملزم سے آلہ قتل بھی برامد کیا گیا تھا11 نومبر کوبارات میں دولہا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی،فائرنگ سے دولہا جاں بحق اور ڈرائیو زخمی ہوا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم جلال مقتول عدنان کی دولہن کو پسند کرتا تھا،ملزم نے مقتول عدنان کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کی واردات کی،مقتول کی دلہن ملزم کی خالہ زاد بیٹی ہے،ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا کہ انکی دلہن کے ساتھ کئی سالوں سے دوستی تھی،قتل کی واردت سے متعلق دلہن کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔