تحریک انصاف نے ایک ہفتے کے لئے سیلاب زدہ علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔
اسلام آباد میں نمائندہ خصوصی سما سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا پنجاب اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے ،ہم سب کو مدد کیلئے پہنچنا چاہئے۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے 19 ارکان قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر آفس پہنچا دیے۔ مستعفی ہونے والوں میں بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر، وقاص اکرم، شیر افضل مروت بھی شامل ہیں ۔
پارٹی چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرادیئے ہیں،باقی یہ سلسہ جاری ہے۔
بیرسٹر گوہر کہتے ہیں سسٹم کا حصہ رہنے کی بہت کوشش کی، چاہتے تھے بات چیت ہو بات آگے بڑھے لیکن کچھ نہ ہوا۔ اب کہیں مذاکرات نہیں ہو رہے۔
اسپیکر آفس نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا کہنا ہے مزید استعفے یکم ستمبر تک اسپیکر آف میں جمع کروا دیئے جائیں گے۔






















