ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہاہے کہ قادرآباد بیراج پر دریائے چناب میں 10 لاکھ 70 ہزار کیوسک کا تاریخی سیلابی ریلا گزر رہاہے ، سیلابی ریلا 2014 کے سیلاب سے بہت بڑا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہناتھا کہ سیلابی ریلا خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے، قریبی دیہات کے رہائشی اور مال مویشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، متاثرین کی مدد کے لیے ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، ضلعی افسران، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر محکمے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں 6 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے، قادرآباد پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، قریبی دیہات کے مکین فوری منتقل ہو جائیں۔





















