بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کُبرکوف نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔
بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کُبرکوف کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا جبکہ دونوں وزراء کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کُبرکوف کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ آمد
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) August 27, 2025
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کُبرکوف کا وزارت داخلہ آمد پر خیر مقدم کیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کُبرکوف سے
ملاقات pic.twitter.com/Q7KTzqJ3yT
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات وفود کی سطح پر بھی جاری رہی جہاں دونوں فریقین نے مختلف امور پر مذاکرات کیے اور ایکسٹراڈیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی جو مجرمانہ عناصر کی باہمی حوالگی کو ممکن بنائے گا۔
دونوں وزارتوں کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جو باقاعدہ طور پر تعاون کے شعبوں پر نظر رکھے گا۔
انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔
دونوں وزراء نے پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جس سے دونوں ممالک کی پولیس فورسز کو جدید تربیت حاصل ہو سکے گی۔
بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کبرکوف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو دورہ بیلاروس کی دعوت بھی دی۔






















