وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا جس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لازمی پڑھیں۔ بھارت نے تھین ڈیم کے گیٹس کھول دیے، راوی میں سیلابی صورتحال، شہریوں کے انخلا کی ہدایات
متاثرہ اضلاع میں متعلقہ اداروں کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں جبکہ ایک لاکھ 74 ہزار 74 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا۔
نارووال میں لہری بند کے سیلاب سےمتاثرہ علاقے سے مقامی آبادی کا انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخواکی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔
لازمی پڑھیں۔ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 335 ملی میٹر بارش، 64 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
گلگت بلتستان میں قومی شاہراہ کا دو کلومیٹرکاعلاقہ سیلاب سے زیرآب آیا جہاں بحالی کا کام جاری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین تک خوراک ، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ادارے سے مکمل رابطےمیں رہنے کی ہدایت کی ہے۔






















