شدید مون سون بارشوں نے سیالکوٹ میں 64 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 31 جولائی 1961 کو ہونے والی 299.2 ملی میٹر کی بارش سے 35.8 ملی میٹر زیادہ ہے۔
اس سے قبل 2010 میں 255 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ تھا جو اب بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
پی ڈی ایم اے نے دعویٰ کیا ہے کہ رات دو بجے سے مجموعی طور پر 526 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو مون سون کے موجودہ اسپیل کی شدت کو ظاہر کرتا ہے
اس شدید بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی بھر گیا جس سے سڑکیں بند ہو گئیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیے ہیں جبکہ عوام کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















