چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے پارٹی رہنما سلمان اکرم راجا سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ آپ مشکل وقت میں بانی کے ساتھ کھڑے رہے اور بڑی قربانیاں دیں، اس وقت پارٹی کو آپ کی ضرورت ہے۔
لازمی پڑھیں۔ سلمان اکرم راجہ کابطورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عہدےسےعلیحدگی کافیصلہ
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان اکرم راجا اپنے استعفیٰ کے فیصلے پر نظرثانی کریں گے اور پارٹی کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ سلمان اکرم راجا سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے پر کیوں تیار ہوئے؟وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدےسے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو درخواست بھیجی تھی ، جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے ، انکے اعتماد پر شکر گزار ہوں لیکن آج ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔






















