تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدےسےعلیحدگی کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے اور کہا کہ علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو درخواست بھیجی تھی ، جسے انہوں نے مسترد کردیا ، انکے اعتماد پر شکر گزار ہوں، لیکن آج ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔
اسلام آباد میں سلمان اکرم راجا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا، پارٹی کیلئےوکالتی خدمات بلا معاوضہ جاری رکھوں گا، میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، فکری و معاشی دیانت پر سمجھوتہ مجھے قبول نہیں، میں کوئی روایتی سیاست دان نہیں، نہ جاگیردار نہ مل اونر۔ تاہم میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کل میں خان صاحب سے گزارش کر کے عہدے سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔ میری وکالتی خدمات بلامعاوضہ حاضر رہیں گی۔






















