بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کی نئی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا، سنیما گھروں پر کھڑکی توڑ رش ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے ان کی پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 44.50 کروڑ کا بزنس کرلیا، جو ان کی ماضی کی تمام فلموں کے پہلے دن کے بزنس سے زیادہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سلمان خان کی 2019ء میں ریلیز ہونیوالی فلم ’بھارت‘ نے پہلے دن 42.30 کروڑ جبکہ ’پریم رتن دھن پایو‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 40.35 کروڑ کمائے تھے۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے بھائی کے مداحوں نے فلم میں سلمان خان کی انٹری پر سنیما ہال میں پٹاخے چلادیئے جس پر سلمان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میں مداحوں سے کہا کہ ٹائیگر تھری کے شو کے دوران تھیٹرز میں پٹاخے چھوڑے جانے کے بارے میں سن رہا ہوں، یہ انتہائی خطرناک ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ آپ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر فلم سے لطف اندوز ہوں۔