معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر قائم بلڈنگ میں اپنے دو انتہائی لگژری فلیٹس بیچ دیئے ۔
بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ دونوں فلیٹس کی مشترکہ قیمت تقریبا 15.25 کروڑ بھارتی روپے ہے ، جو کہ 'اوبرائے ایسکویزٹ '(Oberoi Exquisite) میں 43 ویں منزل پر واقع ہیں ، اوبرائے مال ایکسپریس ہائی وے پر واقع ہے ،فلیٹس کا رقبہ ایک ہزار 324 مربعہ فٹ ہے ، ان فلیٹس کے 6 پارکنگ ایریاز بھی ہیں ،رنویرسنگھ نے یہ فلیٹ فروخت کرنے پر تقریبا 90 لاکھ روپے سٹیمپ ڈیوٹی کے طور پر ادا کیئے ،ان فلیٹس کی فروخت کی ڈیل 6 نومبر کو فائنل ہوئی تھی اور یہ فلیٹس قریبی علاقے کے رہائشی شخص نے ہی خریدے ہیں۔
رنویر سنگھ کی عالیہ بھٹ کے ساتھ حال ہی میں فلم ' روکی اور رانی کی پریم کہانی ' ریلیز ہوئی تھی جو کہ عوام میں کافی مقبول ہوئی اور فلم کو کامیابی نصیب ہوئی ،اس فلم کے ساتھ کرن جوہر نے بطور ڈائریکٹر 7 سالوں کے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کی ہے جبکہ اداکار کی اگلی فلم ' سنگم ' ریلیز ہو گی جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہاہے ،