زیارت کاکا صاحب کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 21 سالہ بلال نے فائرنگ کرکے اپنے 16 سالہ دوست محمد شعیب کو قتل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بلال نے بعد ازاں خود پر بھی فائرنگ کر کے اپنی جان لے لی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اصل حقائق جاننے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔






















