نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورے کی دعوت پر بنگلادیش کی حکومت کا شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافت پرمبنی تعلقات ہیں، کئی سال بعد دورہ بنگلادیش خوشی کا باعث ہے، دونوں ممالک کے اقوام کی مذہبی اور سماجی روایات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ جذبات پائے جاتے ہیں، بنگلادیش میں تمام شراکت داروں کےساتھ روابط کےخواہاں ہیں، دونوں ممالک کے عوام خطے میں امن،استحکام اورخوشحالی چاہتےہیں، موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی کے خطرات سمیت مختلف چیلنجز درپیش ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کو ایک سال میں فروغ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں، بنگلادیش کا سارک میں اہم کردار ہے، خطےکی ترقی کیلئے سارک کو مزید فعال کرنا ہو گا، دونوں ممالک کے عوام باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔





















