عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 3330 ڈالر پر آ گیا۔




















