اسپین میں سدر پیدرو سانچیز کی جانب سے مفرور کارلوس پیوگدیمونت سمیت کاتالان آزادی پسندوں کو عام معافی دینے پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
اسپین میں اتوار کی صبح پورے ملک میں پیدرو سانچیز کی طرف سے کاتالان آزادی پسندوں کے ساتھ بالخصوص مفرور کارلس پیوگدیمونت کو عام معافی پر اتفاق رائے کے خلاف مظاہرے ہوئے، ایوسو نے سانچیز پر الزام لگایا کہ اس نے اسپین کو کم تر سمجھا ہے ہم اسے جواب دیں گے۔
حکومتی وفد کے مطابق میڈرڈ کے پورتا دیل سول میں آزادی پسندوں کو معافی اور حکومت کے قائم مقام صدر پیدرو سانچیز کی حکومت سازی کیخلاف احتجاج میں 80 ہزار لوگوں نے شرت کی ۔
مظاہرین نے سانچیز کیخلاف نعرے بازی کی ہے۔ مظاہرین نے ایسے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’ہسپانوی چیخ و پکار، سانچیز مستعفی ہو، اسپین کھڑا ہے، اسپین بیچ دیا گیا، کوئی معافی نہیں اور اسپین میں جمہوریت خطرے میں ہے‘‘ کے نعرے درج تھے۔