صوابی میں کلاوڈ برسٹ سے متاثرہ تحصیل گدون میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیاہے ، ملبے سے 16 خواتین اور 9 بچوں سمیت 41 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نصر اللہ خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ اموات دلوری میں 37 افراد کی ہوئی،ملبے تلے دب کر 5 افرادزخمی ہوئے،طبی امداد فراہم کردی گئی، سیلاب کے باعث 18 گھر مکمل جبکہ 27 کو جزوی نقصان پہنچا، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، ریسکیو ون ون ٹو ٹو، الخدمت اورمقامی افراد نے شرکت کی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام نے ایک قوم کی طرح کام کیا۔





















