آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک ہلکے وزن کے طیارے نے گالف کورس پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارے کے پاور جنریٹر میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے طیارے کو گالف کورس پر اترنا پڑا۔ حادثے کے دوران انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
طیارہ کیڈمین سے روانہ ہوا تھا اور وولونگونگ کے لیے جا رہا تھا۔ حادثے کی ابتدائی وجوہات میں طیارے کے پاور جنریٹر کی خرابی شامل ہے، جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
Two men in their 50s have made a miracle escape after their Piper Cherokee crashed in an emergency landing at a golf course on Sydney’s Northern Beaches.
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) August 17, 2025
The plane made an emergency landing at Mona Vale Golf Course in Mona Vale about 2pm. The plane left Camden about 1pm and was… pic.twitter.com/Mcok9J7MVp
خوش قسمتی سے گالف کورس پر موجود کھیلنے والے افراد محفوظ رہے، اور حادثے کے وقت طیارہ ٹرینی پائلٹ چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد وہاں موجود گالفروں نے فوری طور پر مدد فراہم کی۔
ایمبولینس کے ترجمان کے مطابق دونوں پائلٹس کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں انہیں رائل نارتھ شور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔




















