پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔ اس سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد21 ہوگئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق نئے پولیو کیسز ضلع لوئر کوہستان اور ضلع بدین سے سامنے آئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق انسداد پولیو کی خصوصی ملک گیر مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی، پولیو لاعلاج مرض ہے،صرف ویکسین سے بچاؤ ممکن ہے۔






















