غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز مزید 343 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔
31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 12 نومبر کو واپس جانے والے افغان شہریوں میں 761 مرد، 732 خواتین اور 1550 بچے شامل تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ 32 ہزار 398 غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔
رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود بھی ہے۔