عوام ایکسپریس رات گئے لودھراں جنکشن پر بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ انجن اور 5 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور18 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا تاہم ٹریک تاحال بند ہے۔
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لے کر حادثے کی انکوائری کا حکم دیدیا، متعلقہ حکام کو 7روزمیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔






















