نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
کویتی وزیر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ صباح الخالد الصباح کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
عبداللہ ال یحییٰ نے کہا کہ کویت کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور ہر ممکن امداد کے لیے تیار ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام سے یکجہتی اور تعاون کی پیشکش پر کویت کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔






















